یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ،وزیرخزانہ کی تصدیق

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیاں قدرتی موت مرگئیں، اسحاق ڈار

July 12, 2023 · اہم خبریں
اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو

اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے، فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں 1 ارب ڈالر جمع کرادیئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز جمع کرادیئے ہیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، ہمارا ہدف جولائی کے آخر تک ذرمبادلہ ذخائر15 ارب ڈالرز تک کرنے کا ہے۔