استحکام  پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لیے درخواست دے گی۔ فردوس عاشق اعوان

July 13, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: استحکام  پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، استحکام پاکستان پارٹی  رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائے گی ۔

آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لیے درخواست دے گی۔

واضح  رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔