مری: تیندوا آبادی میں گھس گیا،جانوروں پرحملہ،علاقے میں خوف و ہراس

مری : نیو مری کے علاقہ چاریان میں تیندوا نے  حملہ کر کے تین بکریوں کو مار دیا۔  گزشتہ روز رات دس بجے تیندوے نے گھر میں باندھے جانوروں پر اچانک حملہ کردیا، تیندوا نے  غریب شخص کی تین بکریاں مار دی اور دو بکریوں کو نگل گیا، باقی گھر میں باندھے جانور ادھر ادھر بھاگ گئے گھر والوں کے شور شرابہ کرنے سے چیتا دو بکریاں منہ میں ڈال کر جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔