پرویز الٰہی کیمپ جیل میں ایک ماہ کیلئے نظربند،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی کیمپ جیل سے رہائی کھٹائی میں پڑ گئی. تحریک انصاف کے مرکزی صدر اورسابق وزیراعلی ٰپنجاب چودھری پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کردیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق نظربندی کے دوران پرویز الٰہی ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل لاہور میں ہی رہیں گے۔