صوابی کے گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار

صوابی (امت نیوز)صوابی کے گاؤں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔صوابی میں 18 خاندانوں کو پیسےمنتقل نہ کرنے پر دھمکی آمیرخطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد گاؤں ڈاگئی میں 18 خاندانوں نے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر جرگہ طلب کیا۔خط کے متن کے مطابق بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر تیار رکھ لیں،
ہم وصولی کیلئے آئیں گے، تمام خاندان پیسے اور سونا اپنے گھروں پر رکھیں۔بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے اور سونا گھر پر نہ رکھنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسن کے مطابق خطوط بھیجنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے گرفتار 6 رکنی گینگ سے30 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔حکام کے مطابق متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالوخان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔