رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپیٹل کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا جواں سال صاحبزادہ حمزہ فضل چوہدری پیر کی رات ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔

ڈی ایس پی خالد اعوان کے مطابق علی خان نامی ایک نوجوان متوفی کے ہمراہ ویگو ڈالا میں سوار تھا جس کا کہنا ہے کہ سیونتھ روڈ پر جارہے تھے کہ گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور حمزہ فضل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے اسے اسپتال پہنچایا اور ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی موحوم کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی اور آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔