ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(اُْمت نیوز)فحش اور نیم برہنہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سےمشہور پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
حریم شاہ سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاستدانوں کی مبینہ نیم برہنہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں ، صرف فحش حرکات ہی نہیں حریم شاہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اعلیٰ حکومتی اداروں تک رسائی اور پھر وہاں ٹک ٹاک بھی بنا چکی ہیں اور یہی ویڈیو ان کی پہچان اور ان کی شہرت کی وجہ بنی ۔
حریم شاہ وقتاً فوقتاً پاکستانی نامور لیڈروں کی مبینہ نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچانے کا فن خوب جانتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے لیکن اس بار ان کا نشانہ گزشتہ رات نئی پارٹی کا اعلان کرنے والے پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے ہر دل عزیز د وست پرویز خٹک ہیں ،

حریم شاہ نے اپنے اکاونٹ نیم برہنہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پرویز خٹک کو مینشن کیا ہے ، جس سے تاثر جا رہا ہے کہ یہ تصویر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی اپنی بھی برہنہ تصاویر اور ویڈیو ز لیک ہوئی تھیں جن پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سب ان کی دوست صندل خٹک نے کیا ہے اور دونوں دوستوں کے درمیان کافی عرصہ تک خوب تنازع چلتا رہا ۔