پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

پشاور (اُمت نیوز) ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔
واضح رہے کہ غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔