شعیب صدیقی کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ بنانے کیلئے ایم کیو ایم سرگرم

کراچی  (اُمت نیوز )شعیب صدیقی کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ بنانے کیلئے ایم کیو ایم سرگرم ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، جس میں تحفظات کا اظہار اور شکوے کئے جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے شعیب صدیقی کا نام تجویز کرنے پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم وفد کی سربراہی کریں گے، وفد میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق شامل ہوں گے ۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔
ایم کیو ایم کا شکوہ ہے کہ بطور اتحادی جماعت اہم فیصلوں پراعتماد میں نہیں لیا جاتا۔