پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، فائل فوٹو
پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، فائل فوٹو

اعظم خان جلد منظر پر آکر پریس کانفرنس کریں گے، فیصل واوڈا

کراچی: تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ اعظم خان جلد منظر عام پر آجائیں گے، پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے اعظم خان سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاص پرنسپل سیکرٹری تھے، وہ فیض حمید اور سابق وزیراعظم کی بات کو کبھی رد نہیں کرتے تھے۔

اعظم خان پیسوں کے لین دین میں ملوث نہیں تھے لیکن اختیارات کے بے جا استعمال کی بات کی جاسکتی ہے۔ارشد شریف قتل، سائفر اور لانگ مارچ کا ایک ہی مقصد تھا کہ صدارتی سیٹ اپ لاکر چیئرمین پی ٹی آئی کو بٹھادیا جائے اور جنرل جاوید باجوہ کو فارغ کرکے پسند کا آرمی چیف لایا جائے۔ سائفر پر صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں باقی لوگوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اور بھی قریبی ساتھی بہت کچھ بتانے آرہے ہیں، جو انتہائی قریبی سمجھے جاتے تھے۔