بھارتی لڑکی اب بھی پولیس کے پاس ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، فائل فوٹو
بھارتی لڑکی اب بھی پولیس کے پاس ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، فائل فوٹو

بھارتی خاتون’انجو’کا قبول اسلام ، نصراللہ سے شادی بھی کرلی

دیر بالا: بھارت سے پاکستان آنے والی 35 سالہ خاتون ’انجو‘ نے اسلام قبول کرتے ہوئے نصراللہ سے شادی کرلی ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ35 سالہ انجو نے دیر کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کر لی ہے ، جس کے بعد اس نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام ” فاطمہ“ رکھ لیا ۔ بھارتی لڑکی اب بھی پولیس کے پاس ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔دہلی سے آنے والی انجو نے سول کورٹ دیر کی عدالت میں شادی کی ۔

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیر بالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بالکل ٹھیک ہے اور دو سے تین دن میں واپس دہلی بھی آجائے گی ، اس لیے اس کے گھر والوں کو پریشان نہ کیا جائے ، جو بھی بات کرنی ہے سیدھا اس سے ہی رابطہ کیا جائے ۔