ملزم نے خود ہی چاروں بچوں کو قتل کر کے للیانی نہر میں پھینکا، فائل فوٹو
ملزم نے خود ہی چاروں بچوں کو قتل کر کے للیانی نہر میں پھینکا، فائل فوٹو

سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا

لاہور: سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں عثمان نامی شخص نے 20 روز پہلے مقتول بچے کی ماں سے شادی کی، ملزم کی بیوی کے پہلے سے تین بچے تھے۔

ملزم اکثران بچوں پر تشدد کرتا تھا۔عثمان نے اپنے سوتیلے چار سالہ بیٹے چاند پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

ملزم بچے کی لاش کو لے کر پاکپتن چلا گیا، لیکن پولیس اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لے کر لاہور لے آئی۔

پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔