جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو
جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو

پرویز الہٰی نے ضمانت کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: چوہدری پرویزالہٰی نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ میں داٸر درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا حراست میں رکھنے کا حکم نامہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حفاظتی ضمانت دی جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا۔

پنجاب حکومت کی اپیل پر ڈویژن بینچ نے حفاظتی ضمانت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، موجودہ کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہوسکتی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہی پر سیاسی بنیادوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا حکم کالعدم قرار دے۔