حلمہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
حلمہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

جمرود، خود کش دھماکے میں ایس ایچ او شہید

پشاور: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں مسجد کے احاطے میں خود کش دھماکے میں ایس ایچ او شہید ہوگیا۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے تعاقب کرنے پر خود کو نو تعمیر شدہ علی مسجد کے احاطے میں اڑا لیا۔ مسجد شہید ہو گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔

دھماکے میں ایک پولیس افسر ایڈیشنل ایس ایچ اوعدنان آفریدی شدید زخمی ہوئے ۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے، ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا، حلمہ آور کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔