پاکستان پیپلزپارٹی نے ق لیگ کی اہم وکٹ اڑا دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما فاطمہ عاطف ملہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ فاطمہ عاطف نے پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات کی اور اس دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پی پی خواتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے فاطمہ عاطف ملہی کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔