وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرآج بدھ کو کراچی پہنچیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم گورنرہاؤس میں کامران ٹیسوری اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریںگے،ملاقات میں امن و امان اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنرہاؤس میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اورقرضہ اسکیم میں شرکت کرینگے.

وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیرکے منصوبے کا افتتاح کرینگے اسکے علاوہ معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریںگے، وزیراعظم کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورجی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔