نوشہرہ میں نماز پڑھنے کی دعوت دینے پر چھریوں سے حملہ

نوشہرہ (نمائندہ امت)پبی کے علاقے تارو علی بیک گاؤں میں نماز پڑھنے کی دعوت دینے پر چھیریاں چل گئیں ۔ ایک نوجوان شدید زخمی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علی بیک گاوں کے نوجوان عمیر خان نے شدید زخمی حالت میں ایل آر اپچ ہسپتال میں پولیس کو بتایا کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے قریب ہی مسجد میں جارہے تھے کہ راستے میں اپنے پڑوسی صبر خان کو بھی نماز کی دعوت دی تاہم اس نے برا مان گئے اور بحث شروع کی اور انہوں نے چاقو کے پے درپے وار شروع کیا جس سے میں شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے اسکے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔