چین نےپاکستان کیلئے 2 ارب10 کروڑڈالرزقرض موخر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُمت نیوز)چین نےپاکستان کیلئے 2 ارب10 کروڑڈالرزقرض موخر کرنے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے، اس حوالے سےچین کے ایگزم بینک نےباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوورکیلئےازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی،قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔