محبت میں گرفتار ایک اورلڑکی دیر پہنچ گئی

گزشتہ3سال سے جاوید اور چینی لڑکی سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے۔

July 26, 2023 · اہم خبریں, قومی
چینی لڑکی باجوڑ کے جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔ فائل فوٹو

چینی لڑکی باجوڑ کے جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔ فائل فوٹو

لوئر دیر: سوشل میڈیا  پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی، چینی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ3سال سے لڑکی اور لڑکا سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے، اسی دوران چینی لڑکی اور جاوید کی دوستی ہو گئی،چینی لڑکی باجوڑ کے جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ چینی لڑکی 3ماہ کے وزٹ ویزے پر دیرلوئر آئی ہے ،چینی لڑکی کی محبت کی خاطر دیرلوئرآنے پر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈبن گئی، شہریوں نے اپنے اکائونٹس پر چینی لڑکی اور باجوڑ کے لڑکے کی تصاویر وائرل کیں ،لوگ ان دونوں کی محبت کے حوالے سے کمنٹس کررہے ہیں۔