وزیراعظم نے گورنر ہاؤس کے باہر اُمید کی گھنٹی کا جائزہ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کےبعد گورنر ہاوس کے باہر نصب اُمید کی گھنٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔گورنر نے وزیراعظم کو امید کی گھنٹی اور طاقتور پاکستان کے راشن تقسیم سے متعلق بتایا، وزیراعظم نے فلاحی اقدامات کو سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔