کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

راولپنڈی: کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا ۔ افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت۔ انکی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور نے 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا ۔کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔
پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔