گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو
گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم کیلیے پیپلز پارٹی نے 5 نام شیئر کر دیے

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلیے پیپلز پارٹی نے 5 نام شیئر کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت دیگر پارٹیوں کی مشاورت سے نگران وزیراعظم لائے گی۔ شہباز شریف نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رائے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نگران وزیراعظم کیلیے 5، 5 نام دیے ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) بل ہمیں اعتماد میں لیے بغیر لائی جس پر رضا ربانی نے پارٹی پالیسی کے تحت واک آئوٹ کیا۔ ہماری پارٹی نگران وزیراعظم کو منتخب حکومت جیسے اختیارات دینے کی حامی نہیں۔