وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو
 وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرعرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیرخزانہ اور معاون خصوصی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے ہیں ۔

دورہ عرب امارات کے دوران وہ پوری قوم کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔