پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے، فائل فوٹو
پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے، فائل فوٹو

 کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ  کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی،9 اور10محرم کو سیکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 9محرم الحرام کے حوالے سے جلوس نکالے جارہے ہیں،9 اور10محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی کے مکمل انتظامت ہیں،امید ہے جلوس خیرو عافیت سے اختتام پذیر ہوں گے،مراد علی شاہ نے کہاکہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آیا ہوں،چھوٹے موٹے تھریٹ الرٹ ہیں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں،جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔