مریدکے،بیکری میں سلنڈردھماکا،11 افراد جھلس گئے
3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ، آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان خاکستر ہوگیا
July 28, 2023 · قومی
فائل فوٹو
مریدکے: بیکری میں سلنڈر دھماکے نتیجے میں 11افراد بری طرح جھلس گئے ، بیکری میں موجود کروڑوں کا سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مریدکےجی ٹی روڈ پر بیکری میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 11 افرادبری طرح جھلس گئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی،اور 3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ ہوگئی، جبکہ آگ لگنے سے بیکری میں پڑا کروڑوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔