فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے بھائی کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عرب امارات کے دورے کے دوران صدر محمد بن زید النہیان سےان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی، پاکستان میں اماراتی سفارتخانے نے تصویر شیئر کر دی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اوران کے بھائی شیخ سعید بن زیدالنہیان کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری تصویر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی متحدہ عرب امارات گئے تھے اور شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔