کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ اگلے دو ماہ کیلیے شرح سود کو 22 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اگلے سال مہنگائی میں کمی ہو گی۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئندہ سال میں شرح نمو دو سے تین فیصد رہے گی، مہنگائی کی شرح بیس سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور آئندہ سال اس میں خاطرہ خواہ کمی آئے گی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، تاجر اور صنعتکار اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے تھے۔
معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔