نگران وزیراعظم: 2 روز میں حکومتی اتحادیوں سے نام طلب
اجلاس میں ن لیگ، پی پی، ق لیگ، بی اے پی و دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی شرکت
August 1, 2023 · قومی
اسلام آباد: نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ، جمہوری وطن پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ کے رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی۔اتحادیوں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے دو روز میں نام طلب کئے گئے ہیں ،چھوٹی جماعتیں نگران وزیراعظم کیلئے ناموں کو دو روز میں حتمی شکل دیں گی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس رواں ہفتے دوبارہ ہو گا۔