پاکستان منرلز سمٹ کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد : (امُت نیوز) ملکی معاشی ترقی، معدنیات اور کان کنی کے بہتر استعمال کے حوالے سے پاکستان منرلز سمٹ کے نام سے تقریب کا انعقاد آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب میں بین الاقوامی مندوبین اور سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے جبکہ ملکی اہم شخصیات ،خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور معدنیات کے شعبے سے منسلک کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔

خیال رہے کہ تقریب کا مقصد پاکستان میں معدنیات کے شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔