مانسہرہ میں انگلینڈ سے آئی لڑکی سمیت 3 افراد ڈوب گئے

مانسہرہ (نمائندہ امت)مانسہرہ میں انگلینڈ سے آئی لڑکی سمیت 3 افراد ڈوب گئے۔16 سالہ علیشباء کی لاش دریائے کنہار سے نکال لی گئی۔گڑھی حبیب اللہ اور بریڑی تالاب میں ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے سیر وتفریح کے لیے آئی 16سالہ علیشباء دریا میں ڈوب گئی۔مقامی نوجوان شفا قت نے دریا میں چھلانگ لگا کر بچانے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔بعد ازاں لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔دوسرے واقعہ میں گڑھی حبیب اللہ میں پرانے پل کے پاس نہاتے ہوے19 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔اپر حصاری کا رہاشی دلدار نامی نوجوان دریا میں بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ادھر تھانہ سٹی حدود بریڑی کے خود ساختہ موت کے تالابی جوھڑ میں بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تاحال لاش نہ مل سکی۔ 9 سالہ نعیم ولد عامر سکنہ بٹ دریاں بریڑی پانی جمع ہونے کے سبب بننے والے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ریسکیو 1122مانسہرہ کے رضاکاروں نےامدادی کاروائیاں شروع کردیں. تاہم رات گئے تک لاش نہ مل سکی ۔مانسہرہ عوام نے انتظامیہ سے دریا میں نہانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔