اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 برس بعد پہلی بار 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پی ایس ایکس میں کاروباری روز کے آغاز پر آج بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس 338 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 103 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 48 ہزار 764 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 2017 میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 49 ہزار کی حد بحال کی تھی۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ایک روپے 28 پیسے کمی کے بعد ڈالر 288 روپے 10 پیسے پر آگیا ہے۔