عمران خان 190 ملین پائونڈ اسیکنڈل میں کل دوبارہ نیب طلب
چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل ساڑھے11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: نیب نے 190ملین پاونڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن پھر جاری کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل ساڑھے11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔