منظور وسان کو حالات میں گربڑ ہوتی نظر آنے لگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہوجائے گی،ہوسکتا ہے نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے چلا جائے،مجھے خیریت نظر نہیں آرہی ہے،گڑبڑ ہوتی نظرآرہی ہے،کچھ بھی ہوسکتا ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے، ان کو کوئی اور بھی ذمہ داری مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مسائل میں مبتلا ہیں اور ملک بھی مسائل میں مبتلا ہے، سیکرٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں ہے، ایسا بل نہیں ہونا چاہئے جس سے عوام متاثر ہوں۔ منظوروسان نے کہا کہ پاکستان کے لئے خواب اچھا ہے مگر عوام کےلئےبہترنظرنہیں آرہا ہے،سندھ اور پنجاب کی دیگر پارٹیوں کے لوگ پی پی میں آئیں گے۔ جی ڈی اے ٹوٹ چکی ہے۔