تربت:پکنک منانے آنے والی7 بچیاں ندی میں ڈوب کر جاں بحق
پکنک منانے ندی گئیں تھیں،عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں،علاقے میں سوگ کا سماں
August 6, 2023 · قومی
تربت : تربت کی مقامی کیچ ندی میں ڈوب کر7 بچیاں جاں بحق، لاشیں مقامی ندی سے نکال کر اسپتال پہنچادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تربت میں بچیاں پکنک منانے مقامی کیچ ندی پر گئی تھیں کہ اس دوران 7بچیاں ندی میں ڈوب گئیں۔
پولیس کے مطابق تربت میں ڈوبنے والی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم،جاں بحق ہونےوالی بچیوں کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال۔