کراچی: پاک بحریہ کے تحت جنگی مشق ”شمشیر بحر” کا آغاز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمان خصوصی شرکت

August 7, 2023 · قومی

راولپنڈی: پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیرِ بحر IX کراچی میں شروع ہوگئیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سمیت تمام سروسز کے اعلیٰ فوجی افسران موجود تھے۔