کراچی(اُمت نیوز)پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج بروز منگل کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 287 روپے 25 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر 287 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوران ٹریڈنگ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا، ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 294 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایسکس) 100 انڈیکس میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 206 پوائنٹس کمی کے بعد 48 ہزار 179 پوائنٹس پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 48 ہزار 386 پر بند ہوا تھا۔