100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلیے فروخت کیا جائے گا، فائل فوٹو
100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلیے فروخت کیا جائے گا، فائل فوٹو

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 500 روپے، 1 ہزار، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے کے ڈجیٹل پرائز بانڈز کو متعارف ہوں گے جنہیں خریدار کے نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 روپے کے ڈیجیٹل بانڈ پر پہلا انعام 20 لاکھ روپے جب کہ 1000 روپے کے ڈیجٹیل بانڈ پر پہلا انعام 40 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 ہزار روپے کے ڈجیٹل بانڈ پر پہلا انعام 2 کروڑ روپے اور 10 ہزار کے بانڈ پر پہلا انعام 4کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔