لورالائی: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

اطلاع ملتے ہی پولیس وامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں

August 9, 2023 · قومی

لورالائی (اُمت نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ مرتت کے مقام پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔
پولیس کے مطابق وین اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔