راولپنڈی، کوثرکالونی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

شناخت 46 سالہ ہیڈکانسٹیبل فیض انوار کے نام سے ہوئی،مزید تفتیش جاری

August 9, 2023 · قومی

راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس اہلکار کی لاش برآمد کر لی گئی ، تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین روڈ کوثر کالونی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل فیض انوار عمر 46 سال سے ہوئی ، پولیس کے مطابق لاش پرانی ہے اور نعش کے قریب سے کوئی خنجر یا خول وغیرہ برآمد نہیں ہوا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔