قاہرہ : مصر کے ایک نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کے سسرال والوں نے مرد سے شادی کراکے دھوکا دیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اُن کی بیوی مردانہ اور زنانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جب مذکورہ شوہر نے اس بابت بیوی کے گھر والوں سے جواب طلب کیا تو اسے کہا گیا کہ یہ معمولی مسئلہ ہے جو آریشن سے ٹھیک ہوجائے گا۔
اس دوران مذکورہ شوہر کے سامنے یہ بھی انکشاف ہوا ہے اس کی بیوی 9 سال کی عمر تک مردانہ نام استعمال کرتی رہی تھی۔ جس کے بعد اس کی فیملی نے نسوانی خصوصیات کے ظہور کے بعد باضابطہ نام تبدیل کر دیا۔
قصة ولا أغرب .. مصري يتهم زوجته بأنها رجل #سرايا #مصر https://t.co/mZFpLxBCMu
— وكالة أنباء سرايا الإخبارية (@sarayanews) August 9, 2023
دوسری جانب ’مرادنہ‘ بیوی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ایک فطری ہارمونل عدم توازن سے منسوب ہے۔ بیوی نے الزامات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسے پیدائشی نقص کی وجہ سے پیدائش کے وقت مرد قرار دیا گیا تھا۔ اپنی شناخت مکمل عورت بتاتے ہوئے، بیوی نے اپنے شوہر کے دھوکہ دہی کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی اور ایک جوابی دلیل پیش کی۔
انہوں نے اپنی حیثیت کو ثابت کرنے کے لیے فرانزک طبی معائنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے موقف انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ناصرف ان کے تعلقات کے دوران حاملہ ہوئی تھیں بلکہ شوہر کے مبینہ وحشیانہ جسمانی تشدد کے نتیجے میں اسقاط حمل کا شکار بھی ہوئی تھیں۔