پی آئی اے کا یوم آزادی پرکرایوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان
رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے مؤثر ہوں گے۔
August 10, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پی آئی اے نے یوم آزادی کے موقع پر پروازوں میں 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
پی ائی اے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کو تمام اندرون ملک پروازوں پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی ائی اے کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر قومی ایئر لائن کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، جس کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں.
ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے مؤثر ہوں گے۔