کوئٹہ، موتی رام روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ

August 10, 2023 · قومی
دھماکے کی اطلاع پر بم اسکواڈ عملہ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائل فوٹو

دھماکے کی اطلاع پر بم اسکواڈ عملہ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائل فوٹو

کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر پھول گلی میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے لے لیا۔