فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے پر آ گئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت آج 4 ڈالر کم ہوکر 1918 ڈالر ہے۔