مستونگ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ

حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل، پولیس

August 11, 2023 · قومی

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت مستونگ میں دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔