جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائرہوئے ،سندھ کے آٹھویں نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے

August 14, 2023 · قومی
کراچی میں ہر طرف گندگی ہے، فائل فوٹو

کراچی میں ہر طرف گندگی ہے، فائل فوٹو

کراچی: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائرہوئے تھے اور وہ سندھ کے آٹھویں نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے۔