جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگراں وزیراعلیٰ سندھ منظوری، کل حلف اٹھائیں گے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

August 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
کراچی میں ہر طرف گندگی ہے، فائل فوٹو

کراچی میں ہر طرف گندگی ہے، فائل فوٹو

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی منظوری دے دی گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دیدی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تقریب حلف برداری کل ہوگی۔ گورنر سندھ ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔