فیملی نے بتا دیا نوازشریف کب واپس آئیں گے؟
نوازشریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے،انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
فائل فوٹو
لندن: نوازشریف کے فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے گئے تھے۔ اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف پارٹی قائد سے ملنے آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گے، نوازشریف سے ملنے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف بھی لندن جائیں گے۔ جاوید لطیف، پرویزرشید سمیت دیگر رہنما بھی لندن پہنچیں گے۔