چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ18 اگست کو کرے گا
August 15, 2023 · قومی
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
اسلام آباد: نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہونگے ۔
گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کی تھی،کیس کی ابتک 47 سماعتیں ہو چکی ہیں،سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی ،عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔
۔