کراچی: ڈپریشن میں مبتلا افراد کو اکثرذہنی صحت کے مسائل درپیش رہتے ہیں،دنیا بھرمیں بالغ افراد کا تقریباً 5 فیصد ڈپریشن سے متاثرہیں، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اضطراب میں مبتلا تقریباً 40 سے 50 فیصد لوگ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں،تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے ایسے افراد کی مجموعی صحت پرگہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کئی بیماریوں کے خطرے سے منسلک ہیں بشمول دل کی بیماریاں جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اورڈیمنشیا،ڈپریشن اورپریشانیوں کو بعض قسم کے کینسروں سے بھی جوڑا گیا ہے،نیدرلینڈزمیں یونیورسٹی میڈیکل سینٹرگروننگن کے محققین نے مذکورہ بالا تحقیق کے مزید شواہد دریافت کیے ہیں کہ پریشانی اوراضطراب کسی شخص کے کینسرکے خطرے کو کیسے بڑھاتا ہے،مذکورہ بالا مطالعہ حال ہی میں جرنل کینسرٹرسٹڈ سورس میں شائع ہوا جو امریکن کینسرسوسائٹی کا نظرثانی شدہ جریدا ہے۔