کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3روپے 13پیسے کے اضافے سے 294روپے 63پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرپچاس پیسے مہنگا ہونے کے بعد 303.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
زرمبادلہ کے گھٹتے ذخائر، بیرون مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19فیصد کی کمی اور درآمدی ضروریات کے دباؤ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔